جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کی طرح کوئی اور ملک روسی تیل درآمد کرسکتا ہےیا نہیں، امریکا نے واضح کر دیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا نے دیگر ممالک میں روسی تیل کی برآمد پر پابندی نہیں لگائی اور بھارت کی طرح کوئی بھی ملک روسی تیل برآمد کر سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کچھ روز قبل بھارتی میڈیا نے بتایا کہ روس سے سب سے زیادہ تیل خریدنے والے ممالک کی فہرست میں بھارت نے روایتی فروخت کنندہ سعوی عرب

اور عراق کو پیچھے چھوڑدیا تھا۔بھارتی میڈیا نے کہا کہ بھارت نے روس سے خریدے گئے تیل کی قیمتوں کو محدود کرنے کیلئے جی 7 ممالک کی طرف سے تجویز کردہ منصوبے پر عمل نہیں کررہا جہاں ان ممالک کی پابندی کا مقصد روس کی آمدنی کو محدود کرنا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ امریکا نے دیگر ممالک پر کو روسی توانائی برآمد کرنے کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں لگائی۔امریکی عہدیدار سے جب سوال کیا گیا کہ بھارت کی طرح کیا پاکستان اور دیگر ممالک روس سے تیل درآمد کرسکتے ہیں؟ تو انہوں نے جواب میں کہا کہ ہم پہلے بھی واضح کر چکے ہیں کہ تمام ممالک توانائی درآمدات کی بنیاد پر ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے خود فیصلہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے یوکرین کے خلاف جنگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ہم مستقبل میں بھارت، یورپی اتحاد اور شراکت داروں کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار نے بتایا کہ امریکی محکمہ خزانہ نے پہلے ہی عام لائسنس جاری کردیا ہے، یہ لائسنس روسی بینکوں کے ساتھ توانائی سے متعلق لین دین کی اجازت دیتا ہے۔انہوںنے کہاکہ یوکرین کے خلاف روسی جنگ کے دوران رواں سال امریکا کی پابندیوں میں توانائی، تجارت اور ٹرانسپورٹ کی ادائیگی شامل ہے،ان پابندیوں کی مدد سے امریکا نے روسی توانائی کی درا?مدات پر پابندی لگائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…