کینیا پولیس کا مؤقف مشکوک، ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی
اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کی بریفنگ سے پتا چلتا ہے کہ صحافی کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی،
کینیا کی پولیس کی طرف سے غلط شناخت کا مؤقف ثابت نہیں ہوتا کیونکہ اس میں بہت زیادہ شکوک و شبہات ہیں، ویسے بھی وہاں کی پولیس ان کاموں میں ماہر ہے اور پیسہ لے کر بھی ایسے کام کرتی ہے۔منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ کینیا کی پولیس کیلئے یہ مشہور ہے کہ وہ ان کاموں میں ماہر ہے، پیسہ لے کر بھی ایسے کام کرتی ہے کیونکہ ارشد شریف کی
گاڑی پر ٹیکنیکل طریقے سے فائر ہوئے ہیں اور پولیس کو یہ بھی معلوم تھا کہ ارشد شریف کس نشست پر بیٹھا تھا اور ڈرائیور کو بھی معلوم تھا کہ
کس جگہ پر کیا ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے بھی درخواست کروں گا کہ وہ کینیا حکومت سے
دوبارہ بات کریں اور ارشد شریف کے موبائل اور لیپ ٹاپ سمیت جو ڈیٹا ہمیں درکار ہے وہ فراہم کیا جائے۔