سڈنی (آن لائن) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے آرام کو ترجیح دی مگر کپتان بابر اعظم نے ایسا نہیں کیا۔سڈنی میں موجود پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل سے قبل گرائونڈ میں کوئی کرکٹ سیشن نہیں کیا البتہ بابر اعظم نے اکیلے بیٹنگ پریکٹس کی۔بیٹنگ پریکٹس کے وقت بابر اعظم کے ساتھ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن بھی موجود تھے۔کپتان بابر اعظم نے الگ سے ڈیڑھ گھنٹے پریکٹس کی۔واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج بروز بدھ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سڈنی میں کھیلا جائے گا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ میں شیڈول ہ