اسلام آباد(این این آئی) سعودی سفارتخانے نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں سعودی پریس اتاشی نایف العتیبی نے گفتگو کرتے ہوئے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تصدیق کی۔سعودی سفارتخانے نے کہا کہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کے اہم دورے پر اکیس نومبر کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سعودی سکیورٹی ٹیم اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی۔خیال رہے سعودی عرب کے ولی عہد اس سے قبل فروری 2019 میں پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔