اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسٰی چہل قدمی کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے باہر پہنچے، جہاں معزز جج غلط پارکنگ پر برہم ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے فوری راستہ کلیئر کرنے کے احکامات جاری کیے۔جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے احکامات کے بعد ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کو لفٹر سے اٹھانا شروع کر دیا۔خیال رہے کہ سرکاری ملازمین کا سپریم کورٹ کے قریب اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری ہے۔