اسلام آبا د(آن لائن)کراچی کے شہریوں پر بجلی بم گرا دیا گیا ، نیپرا نے 51 پیسے اضافے کی منظوری دے دی، بجلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ستمبر تا نومبر مہنگی کی گئی ہے،
چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں سرکاری موشن پر سماعت کی، نیپرا نے حکومت کی درخواست پر بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔چیئر مین نیپرا نے دوران سماعت ریمارکس میں کہا کے الیکٹرک کو سہ ماہی ایڈجسٹ منٹ میں بجلی 51 پیسے فی یونٹ یونیفارم ٹیرف کی
مد مہنگی کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے، نیپرا حکام نے کہا بجلی تین ماہ کیلئے ستمبر تا نومبر مہنگی کی گئی ہے،
کراچی کے صارفین نومبر سے جنوری 2023 ء� تک 51 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ادائیگی کرینگے، کے الیکٹرک کی
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 3 روپے 55 پیسے بنتی ہے جبکہ عوام 51 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ادا کرینگے،
دوران سماعت نیپرا حکام نے بتایا حکومت کراچی کے عوام کو 291 ارب روپے سالانہ سبسڈی دے رہی ہے۔