لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں نواز شریف کے انگریز پڑوسیوں کو تحریک انصاف کے کارکنوں نے رونے پر مجبور کر دیا، ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن نواز شریف کے اپارٹمنٹ کے باہر موجود ہیں اور اس موقع پر نواز شریف کی پڑوسی گوری خاتون تقریباً روتے ہوئے کہتی ہے کہ آپ لوگ ہر دوسرے دن یہاں آ جاتے ہو ہم سکون سے سو بھی نہیں سکتے، ہمارے پاس صرف اتوار کا دن ہی ہوتا ہے آرام کرنے کے لئے۔ جس پر پی ٹی آئی کارکنان نے اس گوری خاتون سے معذرت بھی کی۔
— muzafar asrar (@muzafarasrar) November 7, 2022