لاہور(آن لائن) تحریک انصاف لانگ مارچ مزید دو دن کے لئے موخر کر دیا گیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کا شیڈول ایک دن میں دوسری مرتبہ تبدیل کیا گیا ہے، اس سے قبل لانگ مارچ کا شیڈول منگل تھا تاہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ منگل کو نہیں بلکہ بدھ سے شروع ہوگا۔اب پارٹی کے نائب صدر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مارچ جمعرات کو دو بجے وزیر آباد سے روانہ ہو گا۔