ایمسٹرڈیم (این این آئی) نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کولن ایکرمین پاک بھارت فائنل کے منتظر ہیں۔مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کولن ایکرمین نے ایک بھارتی سوشل میڈیا صارف کو پاک بھارت فائنل میچ کی خواہش ظاہر کرکے لاجواب کر دیا۔مفضل وہرہ نامی بھارتی سوشل میڈیا صارف نے لکھا تھا کہ اگر انڈیا زمبابوے کو شکست دیتا ہے تو نیدرلینڈز کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں براہ راست کوالیفائی کرنے میں مدد ملے گی۔بھارتی صارف کو کرارا جواب دیتے ہوئے کولن ایکرمین نے کہا کہ معذرت بھائی، ہم پہلے ہی کوالیفائی کر چکے ہیں۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے۔ شکریہ۔اس کے ساتھ ہی آل راؤنڈر کولن ایکرمین نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔