اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مالی حسابات اور پرفارمنس کے سالانہ آڈٹ کے دوران بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق 49افسران کوبغیرکام کئے تنخواہیں دی گئیں،آڈٹ ٹیم کوریکارڈبھی فراہم نہیں کیاگیا۔ڈویژن کی جانب سے آڈٹ ٹیم کو ریکارڈ فراہم نہ کئے جانے کا بھی انکشاف ہوا۔ یہ انکشافات آڈیٹر جنرل آف پا کستان کی رپورٹ بر ائے 2021.22میں کئے گئے ہیں۔