ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

بحرین ائیر شو میں ممکنہ اسرائیلی شرکت ،اومان نے بائیکاٹ کر دیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منامہ (این این آئی)اومان کی فضائی کمپنی سلام ائیر نے بحرین کے متوقع ائیر شوسے خود کو الگ کر لیا ہے۔ اومانی فضائی کمپنی نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ بحرین کے ائیر شومیں اسرائیلی کمپنیوں کے بھی حصہ لینے کی اطلاع سامنے ائی ۔

کویت کے بنک فنانس ہاوس نے بھی اس کی سپنسر شپ کرنے والے اداروں کے ‘لوگوز’ میں سے اپنا لوگوہٹا دیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی کمپنیاں کسی عرب ملک کے ‘ائیر شو ‘ میں پہلی بار شریک ہونے والی ہیں۔ واضح رہے اومان کے وزیر خارجہ نے ماہ مئی میں یہ بیان دیا تھا کہ ان کا ملک اسرائیل کے سات تعلقات شروع نہیں کرے گا نہ ہی اس وقت تک اسرائیل کے ساتھ اپنے معاملات کو نارمل بنائے گا جب تک کہ فلسطین کا مسئلہ طے نہیں ہو جاتا ۔اب اومان نے بحرین کے ائیر شو سے متعلق ویب سائٹ سے اپنا نام ہٹا دیا ہے۔ اس سے پہلے خلیجی ملکوں میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی مخالف اداروں نے بحرین ائیر شو سے خود کو الگ کر رکھا ہے۔ واضح رہے یہ ائیر شو نو نومبر کو منعقد ہو گا۔ خلیجی ممالک میں قائم اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے مخالف اداروں نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل کی چار کمپنیوں کی بحرینی ائیر شو میں حصہ لیں گی۔ اسرائیل کی یہ وہی کمپنیاں ہیں جو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری اور قتل و غارتگری میں حصہ لیتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…