اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

موجودہ ملکی صورتحال پر مولانا محمد حنیف جالندھری نے اہم تجویز دے دی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا محمد حنیف جالندھری نے موجودہ ملکی صورتحال میں قومی کانفرنس بلانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششوں کی روک تھام کے لیے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہاہے کہ افواج پاکستان کے خلاف مہم دشمن کا ایجنڈا ہے،ملکی بقا کے لیے

میثاقِ سالمیت اور قومی ضابطہ اخلاق تیار کیا جائے تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور عالم دین ، سیکرٹری جنرل وفاق المدارس العربیہ پاکستان و چیئرمین پنجاب قرآن بورڈمولانا محمد حنیف جالندھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت وطنِ عزیز پاکستان کسی قسم کے انتشار و فسادکا متحمل نہیں،انہوں نے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے اپیل کی کہ وہ دانشمندی کا مظاہرہ کریں اور قومی سلامتی و ریاستی مفادات کو مقدم رکھیں،مولانا جالندھری نے پاک فوج کے خلاف جاری مہم کے حوالے سے کہا کہ پاک فوج ملک کا آخری حصار ہے اس کو کمزور کرنا اور عوام اور فوج کے مابین عدم اعتماد کی فضا پیدا کرنا دشمن کا ایجنڈا ہے،انہوں نے کہا کہ کسی تحقیق اور قانونی تقاضے پورے کیے بغیر پاک فوج پر الزام تراشی اور حاضر سروس فوجی افسران کو ہدف بنانا پاکستانی تاریخ کا افسوس ناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے یہ دشمن کا کام آسان کرنے کے مترادف ہے۔ مولانا جالندھری نے تجویز پیش کی کہ اس وقت فوری طور پر قومی کانفرنس بلائی جائے جس میں سیاست دانوں،قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ ساتھ علماء کرام اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کو مدعو کیا جائے اور وطن عزیز کی بقا،امن وامان اور استحکام کے لیے میثاقِ سالمیت کا اعلان کیا جائے اور جملہ مسائل اور سیاسی و قومی سرگرمیوں کے لیے کوئی ضابطہ اخلاق طے کیا جائے ورنہ خاکم بدہن ملک میں آگ بھڑک سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…