لاہور (این این آئی) پاکستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کئی نشیب و فراز دیکھنے کے بعد بالآخر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔پاکستان کی فائنل 4 میں شمولیت پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کئے گئے ۔ملک شجاعت نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں
آسٹریلیا کے ہاتھوں سیمی فائنل مقابلوں کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا اور آسٹریلیا بھی ایونٹ سے باہر ہے تو اس کا مطلب سمجھ گئے ہوں گے۔ماہم گیلانی نے ایک شخص کی خطرناک انداز میں سڑک پار کرنے کی کوشش کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسی طرح پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بنا رہا تھا اور آخر کار پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ مبارک ہو پاکستان۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے میچ میں قدرت کا نظام جیت گیا۔عبدالواحد نے کوہلی اور روہت کی پریشان انداز میں لی گئی تصویر کے ساتھ لکھا کہ اس وقت بھارتی ٹیم کی حالت، ابے یہ کون لوگ ہیں کہاں سے آتے ہیں۔مس باس لکھتی ہیں کہ ہر ٹیم نے پاکستان کو سیمی فائنل تک لے جانے کی بھرپور کوشش کی، نیدرلینڈز کا خاص شکریہ۔