اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

4موٹرویز کے مختلف حصوں پر گاڑیوں کی حد رفتار فوری طورپرتبدیل

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(این این آئی) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں واقع چارموٹرویز کے مختلف حصوں پر چھوٹی بڑی گاڑیوں کی حد رفتار فوری طورپرتبدیل کرکے کم کردی ہے جس کے مطابق ان مخصوص شاہراہوں پر چھوٹی گاڑیوں کی

حد رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کرکے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ بڑی گاڑیوں کی حد رفتار 110 کلومیٹرفی گھنٹہ سے کم کرکے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کردی ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے حادثات کی روک تھام اور موٹرویز پر محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق لاہور موٹر وے (ایم 2 ) ٹھوکر نیاز بیگ سے راوی ٹول پلازہ تک‘ پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹر وے (ایم 4 )‘ لاہور سیالکوٹ موٹر وے (ایم 11 ) پر لاہور سے سمبڑیال اور ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان (ایم 14 ) پر ہکلہ تا یارک تک چھوٹی بڑی گاڑیوں کی سپیڈ کم کرکے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اعلامیہ میں قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ حادثات کی روک کے لئے ٹریفک قوانین پر عمل کرکے اپنی اور دوسروں کی جانیں بچانے میں اپنا کردار سفر کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…