اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

مجھے 100 فیصد یقین ہے عمران خان نے اپنے اوپر خود حملہ کرایا، وفاقی وزیر کا دعویٰ

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مجھے 100 فیصد یقین ہے عمران خان نے اپنے اوپر خود حملہ کرایا،جب 126 دن کا دھرنا تھا تب بھی عمران خان کو فیس سیونگ چاہیے تھی اور اے پی ایس کا سانحہ ہوگیا، ابھی لانگ مارچ کی بلی تھیلے سے باہر نکل رہی تھی

اور عمران خان کے سیاسی عزائم پورے نہیں ہورہے تھے، یہ 7 دن تک لاہور کے ارد گرد ہی گھومتے رہے تو اس نے یہ سارا ڈرامہ رچایا،وزیراعظم جلد چیف جسٹس کوفل کورٹ کمیشن کیلئے خط لکھ دیں گے۔نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں رانا تنویر نے کہا عمران خان کے آگے تو بڑی پروٹیکشن تھی، اتنے لوگ موجود تھے، کیسے لوگوں کے بیچ میں سے عمران خان کے پائوں میں جاکر گولی لگی؟، کنٹینر کے اوپر سے گارڈز نے فائرنگ کی جو نیچے کھڑے لوگوں کو لگیں۔عمران خان کی گرفتاری سے متعلق سوال پررانا تنویر نے کہا عمران خان کو بالکل گرفتار کیا جاسکتا ہے، ایک شخص پاکستان کو کمزور کرنے کے در پے ہے، جو بھی افواج پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز تقریریں کرے تو قانون کے مطابق سخت ایکشن لینا چاہیے، عمران خان جب سے سیاست میں آئے ایک ہی کام ہے الزامات لگانا، یہ جھوٹا اور سازشی شخص ہے جو ہمارے معاشرے کیلئے ناسور بنا ہوا ہے۔رانا تنویر نے کہا کہ اعظم سواتی ویڈیو کے معاملے پرچیئرمین سینیٹ نے کمیٹی بنائی ہے، ویڈیو سے متعلق حقائق جلد سامنے آجائیں گے، جعلی ویڈیو بنا کر چلادیتے ہیں اور لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…