پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کی معروف ماڈل میرین الہیمر نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ انہوں نے انسٹا گرام پر کلمہ پڑھنے کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی عمرہ کرنے کی تصاویر بھی جاری کیں، ان کا کہنا تھا کہ چند ماہ قبل ہی اسلام قبول کرلیا تھا جس کا اب اعلان کررہی ہوں، یہ میری روح اور دل کا انتخاب ہے اور مجھے اس انتخاب پر فخر ہے۔ خانہ کعبہ اور روضہ رسولؐ پر حاضری کے موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ لمحات میری زندگی کے سب سے بہترین دنوں میں سے ہیں اور ان لمحات کو بیان کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔