اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے مضبوط اور سینئر ترین رہنما نےپارٹی کو الوداع کہہ دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے، چکوال سے ن لیگ کے رہنما سردار فیض ٹمن نے پی ٹی آئی رہنما عامر محمود کیانی سے ملاقات کی اور ملاقات کے دوران تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ فیض ٹمن نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، اس طرح پی ٹی آئی نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی ہے۔