اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سب سے پہلے فرسٹ ایڈ دینے والے ریسکیو اہلکاررضوان کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ عمران خان کی بائیں ٹانگ میں ایک جگہ گھٹنے کے پاس زخم تھااور اس کے اوپر خون تھا۔ ایک ویڈیو میں گفتگو
کرتے ہوئے ریسکیو اہلکار رضوان نے کہا کہ جب میں اوپر پہنچا تو عمران خان کی بائیں ٹانگ کے گھٹنے کے پاس زخم تھا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے خون پرگاز ہیڈ رکھ دیا اور اس کو کور کرنے کی کوشش کی، اتنے میں بہت زیادہ دھکے لگ رہے تھے، دھکے اتنے زیادہ تھے میں صحیح طرح دیکھ نہیں سکا کہ وہ چھرے کا زخم تھا یا یا گولی کا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے صرف ایک جگہ پر زخم دیکھا،میں نے طبی امداد دینے کی کوشش کی لیکن دھکے لگے اور ذاتی گارڈانہیں لے کر نیچے چلے گئے۔رضوان نے بتایا کہ عمران خان کی بائیں ٹانگ میں ایک جگہ گھٹنے کے پاس زخم تھااور اس کے اوپر خون تھا۔ عمران خان کو سب سے پہلے فرسٹ ایڈ دینے والے ریسکیو اہلکاررضوان کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ عمران خان کی بائیں ٹانگ میں ایک جگہ گھٹنے کے پاس زخم تھااور اس کے اوپر خون تھا۔ میں نے طبی امداد دینے کی کوشش کی لیکن دھکے لگے اور ذاتی گارڈانہیں لے کر نیچے چلے گئے۔