اسلام آباد (این این آئی) اسلام آیاد انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں پر رکھے کنٹینر ز ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی طرف سے سندھ پولیس کے وفاق سے واپسی کے احکامات جاری کئے جا رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر رکھے گئے کنٹینرز بھی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے سندھ، ایف سی فورس اور پاکستان رینجرز کے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد پولیس عوام کے تعاون کے لئے بے حد مشکور ہیں۔