اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد انتظامیہ کا پی ٹی آئی کو جلسے، دھرنے کی اجازت دینے سے انکار

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو جلسے اور دھرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈوکیٹ جنرل کے ذریعے متفرق درخواست دائر کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے موقف اپنایا کہ عمران خان کی جان کو لاحق شدید خطرات

کے پیش نظر جلسے یا دھرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، عمران خان کے کنٹینر پر وزیرآباد میں حملہ ہوا،حملہ آور نے اپنے اعترافی بیان میں مذہبی رجحانات کا ذکر کیا ہے، حملہ آور کے تحریری اعترافی بیان کو بھی درخواست کا حصہ بنایا گیا ہے۔انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ حملہ آور نے اپنے اعترافی بیان میں مذہبی رجحانات کا ذکر کیا ہے،خدشہ ہے ایسے مذہبی جنونی ریلی میں داخل ہو کر دوبارہ ایسی حرکت کر سکتے ہیں،اسلام آباد میں ایسے شدت پسندانہ واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں جن میں سلمان تاثیر اور شہباز بھٹی کا قتل بھی شامل ہے۔انتظامیہ نے کہا کہ فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنما دھمکیاں دے رہے ہیں،سیکورٹی ایجنسیوں کی رپورٹس ہیں کہ عمران خان کی جان کوشدید خطرہ ہے،اس صورتحال میں پی ٹی آئی کو جلسے یا دھرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے عدالت سے پی ٹی آئی کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…