جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

آسڑیلیا سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر گروپ ون کی ٹاپ ٹو ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(این این آئی)ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے 27 ویں میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں سری لنکا کو شکست کے بعد میزبان آسٹریلیا بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے فیصلہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لنکن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز 8 وکٹون کے نقصان پر 141 رنز اسکور کیے ۔سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 67 رنز کی اننگز کھیلی تاہم انکے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہا۔ دیگر کھلاڑیوں میں کوشل مینڈس 18، دھننجایا ڈی سلوا 9، چارتھ اسالنکا 8، بھانوکا راجا پاکسے اور کپتان داسن شناکا بناکر نمایاں رہے۔انگلش بالرز کی جانب سے عادل رشید، سیم کرن، بین اسٹوکس، کرس ووکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں انگلش اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 75 رنز کا آغاز فراہم کیا، ایلکس ہیلز 47 اور کپتان جوز بٹلر 28 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ اوپنرز کے آئوٹ ہونے کے بعد انگلش ٹیم کا مڈل آرڈر مشکلات کا شکار نظر آیا، ہیری بروکس اور لیام لیونگسٹن 4، 4، سیم کرن 6، معین علی ایک رنز بناکر پویلین لوٹے۔ بین اسٹوکس کی ناقابل شکست 42 رنز کی بدولت انگلینڈ جیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔سری لنکا کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا، وینندو ہسرنگا اور لاہیرو کمارا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…