اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

مجھ پر حملے کے ذمہ دار شہباز شریف، رانا ثناء اللہ اور جنرل فیصل ہیں، عمران خان نے اسد عمر کے ذریعے بیان جاری کر دیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ نے کروایا ہے، عمر ان خان نے قاتلانہ حملے میں ملوث 3 لوگوں کے نام بتائے ہیں عمران خان کا مطالبہ ہے کہ ذمہ داران کو عہدوں سے ہٹایا جائے وگرنہ ملک گیر احتجاج ہو گا۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی ا?ئی کارکنان انتظار میں ہیں کہ عمران خان جب کال دیں گے تو ملک گیر احتجاج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میری ابھی ڈاکٹر فیصل سلطان سے تفصیلی بات ہوئی ہے، میں نے ان سے پوچھاعمران خان کو جو زخم آئے ہیں وہ کس نوعیت کے ہیں؟ تو مجھے بتایا گیا کہ عمران خان کی ٹانگ کی نچلی ہڈی میں چھرے لگے ہیں، ران میں بھی ایک گولی لگی ہے، ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کر لیا ہے، سی ٹی اسکین بھی ہو گیا ہے اور طبیعت بہتر ہے۔اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں ملک کے لیے جان بھی قربان کرسکتا ہوں، سیکیورٹی تھریٹس تھے، عمران خان کو ا?گا ہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ پر بھروسہ ہے، وہی حفاظت کرے گا۔ اسدعمر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرا دل سے ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ کا عمران خان پر سایہ ہے، اللہ تعالی نے عمران خان سے اس ملک کے لئے بڑے بڑے کام لینے ہیں۔ اسد عمرکا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھے اور اسلم اقبال کو بلایا اور کہا کہ میری طرف سے یہ بیان جاری کریں کہ میری پاس پہلے سے اطلاع آرہی تھی، عمران خان نے کہا کہ 3 لوگوں پر یقین ہے جنہوں نے یہ سب کرایا، عمران خان نے کہا یہ 3 لوگ شہباز شریف، رانا ثنا اور ایک سینیئر فوجی افسرجنرل فیصل ہیں۔اسد عمرکا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ ان کے پاس معلومات پہلے سے آرہی تھیں،

اس بنیاد پرکہہ رہے ہیں یہ قاتلانہ حملہ ان تینوں نے کرایا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں حقیقی آزادی کے لیے جان دینے کو تیار ہوں، بہت زیادہ خبریں آرہی تھیں کہ سکیورٹی کا خطرہ ہے، عمران خان کو بتایا کہ یہ خبریں آرہی ہیں، عمران خان نے کہا ہم جہاد پر نکلے ہوئے ہیں، ہمیں اللہ پر معاملہ چھوڑ دینا چاہیے، اللہ میری حفاظت کریگا۔ اس موقع پر پی ٹی ا?ئی رہنما اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ تینوں افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے جا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…