اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹوئٹر کا نظام سنبھالتے ہی ایلون مسک نے ملازمین کی زندگی اجیرن بنادی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )ایلون مسک نے ٹوئٹر کا نظام سنبھالتے ہی ملازمین کی زندگی اجیرن کردی، ایسا ہم نہیں ٹوئٹر ملازمین کہہ رہے ہیں، جو اپنے نئے سربراہ کے سخت فیصلوں سے پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔ٹوئٹر کی نئے سربراہ نے ٹوئٹر خریدتے ہی بلو ٹک

پر فیس عائد کردی ہے۔ ٹوئٹر کے کئی ملازمین کو نوکری سے برطرف کرکے ٹیسلا کے ملازمین کو بھرتی کرلیا ہے۔وہیں اب یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ موجودہ ملازمین کے لیے ڈیوٹی کے اوقات 8 گھنٹوں سے بڑھا کر 12 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن کردیئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی سخت ڈیڈ لائن کو پورا کرنے کے لیے ٹوئٹر کے کچھ انجینئرز سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پورے ہفتے بِلا ناغہ کام پر آئیں اور 8 گھنٹوں کی بجائے 12 گھنٹے ادارے کو دیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اضافی گھنٹے کام کرنے کے لیے ملازمین سے نہ ان کی مرضی معلوم کی گئی ، نہ سیکیورٹی کا بتایا گیا اور نہ ہی انہیں اوور ٹائم کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ملازمین کا کہنا ہے کہ نومبر کے آغاز کے ساتھ ہی انہیں یہ نوٹس دیا گیا اور انتباہ دیا گیا کہ اگر ڈیڈ لائن وقت پر پوری نہ ہوئی تو انہیں ملازمت سے برطرف کر دیا جائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں مخصوص ٹاسک مکمل کرنے کے لیے 7 نومبر تک کا وقت دیا گیا ہے، ان ٹاسک میں بلو ٹک سبسکرپشن فیس کا لاگو ہونا بھی شامل ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ ایلون مسک کی جانب سے 20 ڈالر کی سبسکرپشن فیس پر شدید تنقید کے بعد اسے 8 ڈالر کردیا گیا ہے لیکن جلد ہی اس فیس میں اضافہ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…