منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

40سال نوکری کے بعد کوئی غداری کاطوق لٹکا کر نہیں جاناچاہتا، ترجمان پاک فوج جذباتی ہوگئے

datetime 27  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( این این آئی) ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار پریس کانفرنس کے دوران ایک موقع پر جذباتی ہوگئے۔پریس کانفرنس کے دور ان ارشد شریف قتل پر انکوائری رپورٹ کا ذکر کرنے کے بعد انہوں نے کہاکہ رپورٹ آنے تک الزام تراشی نہ کی جائے،

ہم ایک خود دار اور آزاد قوم ہیں اور ہم میں سے ہر ایک نے پاکستان کی ترقی اور امن کیلئے کردار ادا کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میری آپ سے درخواست ہوگی کہ اپنے اداروں پر اعتماد رکھیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم سے ماضی میں کوئی غلطیاں ہوئی ہیں تو پچھلے بیس سالوں سے ہم اپنے خون سے ان کو دھو رہے ہیں،یہ آپ کی فوج ہے،یہ وردی پہنے ہوئے، پینتیس پینتیس چالیس چالیس سال نوکری کے بعد کوئی غداری کا طوق لٹکا کر گھر نہیں جانا چاہتا، ہم سے غلطیاں ہو سکتی ہیں مگر ہم غدار اور سازشی نہیں ہوسکتے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس چیز کا ادارک سب کو کرنا ہوگاکیونکہ فوج عوام کے بغیر کچھ نہیں ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ہم سب اس چیز سے نبردآزما ہیں اور ہم اس سے باہرنکلیں گے، پاک فوج بطور ادارہ کبھی بھی اپنی قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔  ہم میں سے ہر ایک نے پاکستان کی ترقی اور امن کیلئے کردار ادا کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میری آپ سے درخواست ہوگی کہ اپنے اداروں پر اعتماد رکھیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…