اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا کہ عمران خان بیٹھیں، جو ایشوز ہیں وہ بتائیں ہم تیار ہیں، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلے الیکشن کوئی غلط بات نہیں لیکن اس کا فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہے، حالات کو دیکھ کر فیصلہ کیا جاتا ہے ایک بندے کی خواہش پر ایسا نہیں ہو سکتا۔