اسلام آباد (این این آئی)سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے ارکان کو کینیا کے ویزے جاری کردئیے گئے۔ذرائع کے مطابق حکومت کی تشکیل کردہ دو رکنی تحقیقاتی ٹیم کو کینیا کے ویزے جاری کردئیے گئے ہیں،ٹیم میں ڈائریکٹر ایف آئی اے اطہر وحید اور آئی بی کے عمر شاہد حامد شامل ہیں،دونوں ارکان کو ویزے وزارت خارجہ اور ہائی کمیشن کینیا کے درمیان تعاون کے باعث جلد جاری کیے گئے۔