لاہور (آن لائن) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے رواں موسم سرما میں قدرتی گیس کی ممکنہ قلت کے پیش نظر آئندہ ماہ یکم نومبر سے شہر بھر کے کمرشل گیس صارفین کے کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں کمپنی نے شہر کے تمام کمرشل گیس کنکشنوں کے حامل مالکان کو باقاعدہ نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔ جن میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ اگر وہ اپنی گیس کی سپلائی کو متواتر جاری رکھنا چاہتے ہیں تو وہ سوئی نادرن گیس کمپنی نے 31 اکتوبر تک محکمہ ایل این جی استعمال کرنے کے حوالے سے معاہدہ کریں۔ کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں موسم سرما کے سیزن میں کمپنی کمپنی کے لئے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی پہلی ترجیح ہے۔ واضح رہے کہ گیس کے کمرشل صارفین نے ریسٹورنٹ، ہوٹل سمیت دیگر کمرشل عمارتیں شامل ہیں۔