اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

ارشد شریف کے واقعہ سے کون فائدہ اٹھانا چاہتا ہے ، حیران کن دعوی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ارشد شریف کی موت کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، ملک کا بڑا نقصان ہوا ہے، اس افسوسناک واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے،کیونکہ اس واقعے سے ایک سیاسی جماعت فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار سندھ آرکائیوز کمپلیکس میں بدھ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کی وفات سے صحافت کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ارشد شریف کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ صوبائی وزیر سعید غنی سندھ حکومت کی جانب سے تعزیت کیلئے ارشد شریف کے خاندان کے پاس گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کی وفات پر پوری صحافی برادری سے تعزیت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تہہ دل سے کہتا ہوں کہ ہمیں ارشد شریف کے موت پر شدید افسوس ہوا، ارشد شریف کے بچوں اور والدہ سے دلی ہمدردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے ارشد شریف کے واقعے کی تحقیقات کے لیے مناسب بات کی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دیکھا جائے کہ اس واقعہ کا بینیفشری کون ہے۔ عمران خان نیکہا کہ انہوں نے ارشد شریف کوباہرجانے کامشورہ دیا۔ عمران خان اگرسچا ہے ،توبتائے کہ ارشد شریف کی جان کوکس سے خطرہ تھا۔ عمران خان کو جس شخص نے یہ تمام باتیں بتائیں، اس شخص کا نام سامنے لائے۔ انہوں نے کہا کہ جب عمران خان کو پتہ تھا کہ ارشد شریف کی جان کو خطرہ ہے ، تو ان کو باہر جانے کا مشورہ عمران خان نے کیوں دیا۔ پنجاب اور کے پی میں عمران خان کی حکومتیں ہیں۔ عمران خان نے اپنی سیکیورٹی کے لیے کے پی کے اور پنجاب کے ہولیس اہلکار رکھے ہوئے ہیں، تو انہیں وہاں سیکیورٹی کیوں نہیں دی۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ملکہ بخاری نے کل ایک پروگرام میں کہا ہے کہ لوگ ارشد شریف کے جنازے کے لئے گھروں سے نکلے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نعیم الحق عمران خان کے قریبی دوست تھے ، ان کی تعزیت کے لیے نہیں گئے۔ کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے افراد اس کا انتظار کرتے رہے ، ان کے جنازوں میں نہیں گئے۔ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کرنے

والے ڈاکٹر عبد القدیر کے انتقال پر تعزیت کیلئے نہیں گئے۔ سانحہ ساہیوال کے متاثرین کو وزیراعظم ہاو س بلاکر تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر اپنے پاس بٹھائے ہوئے ہیں۔ میرے خدشات بڑھ رہے ہیں کہ ارشد شریف کے قتل کے تانے بانے بنی گالا سے مل رہے ہیں۔ ارشد شریف نے فارین فنڈنگ کیس پر انڈیا اور اسرائیل کی فنڈنگ کو بے نقاب کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کل مرحوم ارشد شریف کی نماز جنازہ ہے اور پرسوں جمع کے روز عمران خان نے لانگ مارچ کر رہے ہیں۔

کہیں یہ کوئی سازش تو نہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیر خارجہ و چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کسی اجازت نامے پر دستخط نہیں کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے منسوب جھوٹی پروپگنڈا اور من گھڑت باتیں پھیلائی جا رہی ہیں۔صوبائی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ وہ حلفیہ کہتے ہیں کہ عمران خان کا ایجنڈا پاکستان کے خلاف ہے ،

یہ شخص ملک کے خلاف گھناو نی سازشیں کر رہا ہے۔ اس شخص کو روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بول رہا ہے، کہ ان کا لانگ مارچ پر امن ہوگا۔ پہلے بھی لانگ مارچ کئے ہیں ، انہوں نے لکھ کر دیا تھا کہ ان کے لانگ مارچ پر امن ہونگے اور ریڈ زون میں داخل نہیں ہونگے ، لیکن بعد میں وہ معاعدوں سے مکر گیا۔ گاڑیاں، درخت جلائے گئے۔ پی ٹی وی پر چڑھائی کی ، پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک کو ڈی اسٹبلائیز کرنا ہے۔ ان کا اپنا خاندان بنی گالا اور لنڈن میں سکون سے بھیٹے ہیں۔ عمران خان پہلے اپنے خاندان کو لانگ مارچ میں لائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے ، اسلام آباد کو محفوظ رکھنے کے لیے سندھ پولیس کو بھجیں گے۔

یہ سندھ حکومت کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلسے جلوسوں سے حکومتیں نہیں جاتی۔ سندھ میں حالات خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ یوتھیوں کی سندھ میں حکومت نہیں۔ اگر سندھ کے کسی بھی شہر میں حالات خراب کرنے کی سازش کی گئی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے حکومتوں کے تمام وسائل لانگ مارچ پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔

سیلاب متاثرین کے لیے ان کے پاس فنڈز نہیں ہیں ، لیکن جلسے ، جلوسوں اور ناچ گانے اور کانسرٹ منعقد کرنے کے لئے ان کے پاس فنڈز موجود ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے مطالبہ کیا کہ عدالتوں کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان کے چیلینج کو پاکستان پیپلز پارٹی قبول کرتی ہے، سندھ کے عوام نے انہیں عبرتناک شکست دی ہے۔ یہ سندھ فتح کرنے کی بات کرتے ہیں ،

میں ان کو کھلا چیلنج دیتا ہوں ، اپنے اچھے اچھوں کو لیکر آئیں ، میرے حلقہ میں مقابلہ کر کے دیکھیں ،ان کو لگ پتہ جائے گا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کی کوئی حیثیت نہیں ، یہ صرف سیلفی گروپ ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان کو کسی نے یہ بات ذہن میں ڈال دی ہے کہ وقت کم مقابلہ سخت ہے ، جو کرنا ہے کرلو، نومبر کے بعد وقت نہیں ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…