اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضری دی ۔وزیر اعظم نے مسجدِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں نمازِ ادا کی جسکے بعد وزیرِ اعظم کو روضہِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ذیارتِ خاص کروائی گئی۔وزیر اعظم نے اسکے بعد احد کے میدان میں غزوہ احد کے شہداء کی قبرِ مبارک پر بھی حاضری دی ۔