اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کی سربراہ میں جوڈیشل کمیشن بنانے کامطالبہ

datetime 26  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کامطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

کہا کہ پاکستان میں جوانسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے کہا کہ ارشد شریف کا قتل مضبوط آواز کو بند کرنے کی کوشش ہے، ارشد شریف مقتدر حلقوں کی کرپشن بے نقاب کرتے تھے۔انہوں نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کی سربراہ میں جوڈیشل کمیشن بنانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کمیشن کو معاونت کیلئے بین الاقوامی ماہرین اور آئی ٹی ایکسپرٹس دیئے جائیں۔شعیب شاہین نے کہا کہ ارشد شریف کو ٹارگٹ کر کے مارا گیا اس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے اور ان کا پوسٹ مارٹم جلد ازجلد ہوناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پتا چلنا چاہئے کہ کینیا اور پاکستان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کیافرق ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ بہادرخاتون ہیں، ان کی والدہ کہتی ہیں پاکستانی بچوں کیلئے یہ خون رائیگاں نہیں جانا چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…