اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ارشد شریف قتل کیس اعتزاز احسن نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) ماہر قانون بیرسٹر اعتزازاحسن نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ایکسپرٹ اور 10دن کا موبائل ،لیپ ٹاپ مواد دیں ارشد شریف کیس حل کرلوں گا۔تفصیلات کے مطابق ماہر قانون اور پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ارشدشریف ایک اچھاانسان تھا،خبرسنی تو برداشت نہیں ہواآنسونکل آئے، حامدمیرکوبھی گولیاں لگی تھی اس وقت بھی برداشت نہیں کرپایاتھا۔

اعتزاز احسن نے بتایا کہ ایازامیرپرتشددکیاگیاایک بزرگ شہری ہیں،بڑے صحافی ہیں، جمیل فاروقی اورعمران ریاض کیساتھ جوکچھ ہواانتہائی غلط ہے۔ماہر قانون نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے عوام کو شعور دیا جا رہا ہے، دوسری جانب آواز دبائی جاتی ہے، اینکرز اور میڈیا کے لوگوں کیساتھ ایسے واقعات پر بہت دکھ ہوتاہے، بچوں کو جو ملک دے کر جا رہے ہیں اس میں خود کو بھی قصور وار سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف شہید کا پاکستان میں بھی پوسٹمارٹم اور فارنزک کرانا چاہیے، پوسٹ مارٹم سے پتہ چلے گاکہ گولی کتنے فاصلے سے ماری گئی اورکیسے ماری گئی۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ کینیا سے ارشد شریف کی کفن میں آنے والی لاش کوفوری دفن نہیں کرناچاہیے، جب گھات لگاکرحملہ کیا جاتاہے تو چاروں طرف سے گولیاں چلتی ہیں۔اعتزاز احسن نے کہا کہ کینیا کی پولیس نے مان لیا ہم نے قتل کیا، مطلب کینیا کی پولیس موقع پر تھی ، ارشد شریف کا لیپ ٹاپ اورموبائل فون بھی ان کے پاس موجود ہونا چاہیے۔

موبائل اورلیپ ٹاپ کے ذریعے لوکیشن اور موومنٹ کاپتہ چلتا ہے۔ماہر قانون دان نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ بہت کچھ بتا دیتی ہے، لائن آف فائر کا پتہ چلتاہے، اسلحہ کون سا استعمال ہوا، کتنے فاصلے سے استعمال ہواپتہ چل جاتا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک ایکسپرٹ اور 10 دن کا موبائل لیپ ٹاپ مواد دیں 99 فیصد کیس حل کرلوں گا۔پی پی رہنما نے کہا کہ سچ تک پہنچنا دشوار نہیں۔

انکوائری کمیشن آزاد ہونا چاہیے، کمیشن کیلئے آئی ٹی ایکسپرٹ بھی آزاد چاہیے،فارنزک کیلئے بھی آزاد ماہر چاہیے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ دورلیاقت علی خان یا بی بی شہید والا بھی نہیں، سچ سامنے آجاتا ہے، صبح گھر سے نکلیں اوررات واپس آجائیں، آج کل سب ٹریس ہو جاتا ہے، دنیا بدل گئی ہے ٹیکنالوجی کیذریعے ٹریس کرنا اب بہت آسان ہے۔ انہوں نے کہاکہ ارشد شریف ایک انتہائی اہم ٹیسٹ کیس بن گیا ہے، کیس سے متعلق 4 ممالک پاکستان، برطانیہ، یواے ای اور کینیا میں کوآپریشن کی ضرورت ہے، آج کل ٹیکنالوجی بہت ایڈوانس ہے یہ کیس حل کیا جا سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…