پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

سیلاب زدہ علاقوں میں دیمک کا حملہ متاثرین دہرے عذاب میں مبتلا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلع دادو (این این آئی)سندھ کے ضلع دادو کے سیلاب سے متاثر ہ علاقوں میں دیمک کا حملہ متاثرین کیلئے وبال جان بن گیا۔ضلع جامشورو اور دادو کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مسلسل پانی کی موجودگی کے باعث بڑی تعداد میں دیمک نکل آئے،

دیمک نے متاثرین کے کچے مکانات اور لکڑیوں کے دروازوں اور کھڑکیوں کو چاٹنا شروع کر دیا جس نے متاثرین کودوہرے عذاب میں مبتلاکر دیا ہے۔گزشتہ 2 ماہ کے دوران ضلع جامشورو اور دادو کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی عدم نکاسی اور سیلابی پانی کی مسلسل موجودگی کے باعث دیہی زندگی پر منفی اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں جس میں سرفہرست دیمک کا نمودار ہونا شامل ہے۔سیلاب متاثرین کے مطابق دیمک کی نقل و حرکت دوہرا عذاب بن چکی ہے کیونکہ متاثرہ دیہی علاقوں میں دیمک نے کچے مکانات اور لکڑیوں کو چاٹ کر تباہ کرنا شروع کر دیا ہے۔دیمک نے سیکڑوں کچے مکانات اور گھروں میں نصب لکڑی دروازوں اور کھڑکیوں کو چاٹ کر ناکارہ بنا دیا ہے جس کے باعث دیہی معشیت کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ سیلاب متاثرین نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ دیمک کے خاتمے کیلئے خصوصی طور پر اسپرے کا اہتمام کیا جائے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…