اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،قومی کرکٹ ٹیم کپتان بابر اعظم پہلی گیند پر آؤٹ ہو گئے ہیں ۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے سب سے بڑے مقابلے پاک بھارت ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے جہاں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔