پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

’نہیں بھیجیں گے ٹیم پاکستان، مت کھیلو ہمارے ساتھ‘، ہربھجن ہٹ دھرمی پر اتر آئے

datetime 23  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)سابق بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ اپنی ٹیم کے پاکستان آنے سے متعلق بیان پر آن ائیر شو میں ٹی وی میزبان اور سابق فاسٹ بولر تنویر احمد سے الجھ پڑے اور کہاہے کہ نہیں بھیجیں گے ٹیم پاکستان، مت کھیلو ہمارے ساتھ۔نجی شو کے پروگرام کے دوران میزبان نے سابق بھارتی کرکٹر سے ایشیا کپ 2023 میں بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے سے

متعلق بیان پر سوال کیا جس پر سابق بھارتی اسپنر آگ بگولہ ہو گئے۔ہربھجن سنگھ نے کہا کہ رمیز راجا نے ایک سال قبل بیان دیا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس پیسہ نہیں ہے اور ہمیں پاکستان کرکٹ بورڈ کو چلانے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب دیکھنا پڑتا ہے، اگر اب بھارت کے پاکستان نہ آنے سے متعلق بیان کے بعد پاکستان نے آئی سی سی ایونٹ کیلئے بھارت نہیں آنا تو نہ آئے،کون کہہ رہا آپ میچ کھیلنے بھارت آئیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے کھلاڑی پاکستان میں محفوظ نہیں ہیں تو ہم اپنی ٹیم وہاں نہیں بھیجیں گے، آپ مت کھیلو ہمارے ساتھ، پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت پر انحصار کرتا ہے جبکہ بھارت پاکستان پر نہیں کرتا۔دوران پروگرام پاکستان میں ہونے والے آئی سی سی ٹورنامنٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ہربھجن سنگھ نے پہلے تو حامی بھری بعدازاں کہا کہ ایسا نہیں ہو گا۔جس پر سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے ہربھجن سنگھ کو چیلنج دیا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ میں آپ ایسے ہی انکار کر کے دکھائیے گا پھر بات ہوگی جس پر ہربھجن سنگھ نے ہٹ دھرمی دکھائی اور کہا کہ آپ کا چیلنج قبول کرتا ہوں۔سابق بھارتی اسپنر کے بیان پر پروگرام کے میزبان نے کہا کہ ہربھجن بھائی اتنے بڑے بیان نہ دیں، آپ نے پہلے بھی ایک بیان دیا تھا جس پر آپ مشکل میں پھنس گئے تھے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…