دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو نئے خطاب سے نوازا ۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت میچ سے قبل آئی سی سی نے ٹوئٹر پر بابر اعظم کی ایک تصویر شیئر کی اور انہیں کرکٹ کی دنیا کا بادشاہ قرار دیا۔آئی سی سی نے کیپشن میں سوال کیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بابر کی حکمرانی میں پاکستان کیسا پرفارم کرے گا؟انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ اس تصویر کو صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا گیا۔