بھارتی اداکارہ نے فواد خان کی محبت میں گرفتار ہونے کا اعتراف کرلیا۔اگر وہ شادی شدہ نہ ہوتے تو میں انہیں ڈیٹ پر جانے کی درخواست کرتی’ سونم باجوہ کی گفتگو
لاہور( این این آئی)بھارت کی پنجابی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستان کے نامور اداکار فواد خان کی محبت میں گرفتار ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔سونم باجوہ کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس میں وہ فواد خان سے اپنی محبت کا اعتراف کر رہی ہیں۔انٹرویو میں میزبان کے پوچھنے پر اداکارہ نے نام لیے بغیر اپنے پاکستانی کرش کے بارے میں بتایا۔ میزبان نے درخواست کی کہ نام بتائیں،انہوں نے کہا بس ہے کوئی مگر میں نام نہیں لے سکتی۔میزبان کے بار بار دریافت کرنے پر وہ نہ رہ سکیں اور فواد خان کا نام لے لیا۔ سونم باجوہ نے کہا کہ فواد خان میرا سب سے بڑا کرش ہیں، اگر وہ شادی شدہ نہ ہوتے تو میں انہیں ڈیٹ پر جانے کی درخواست کرتی، مگر میں ایسا نہیں کر سکتی کیوں کہ میں شادی شدہ لوگوں پر نظر نہیں رکھتی۔