کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما حاجی اشرف خان کاکڑ جمعہ کو کراچی میں انتقال کرگئے مرحوم حاجی فتح خان کاکڑ کے بیٹے اور مرحوم ثناء اللہ کاکڑکے والد تھے مرحوم کا جنازہ (کل)ہفتہ کو صبح ساڑھے 10بجے ماڈل ٹاؤن سے اٹھایا جائے گا اور مرحوم کو حاجی فتح خان قبرستان میں سپردخاک کیاجائے گای جبکہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی جناح ٹائون کی مرکزی جامع مسجد میں ہوگی۔