اسلام آباد(آن لائن ) آئی جی اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے احتجاج پر آپریشنل شعبے کی تمام نفری کو سڑکوں پر آنے اور سڑکیں بند کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق آ جی نے حکم دیا ہے کہ نہ صرف ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی
اوز بلکہ زونل ایس پیز، ایس ایس پی آپریشن اور ڈی آئی جی خود پٹرولنگ کی مانیٹرنگ کریں، ڈائریکٹر سیف سٹی شہر بھر کی موثر مانیٹرنگ کرکے آپریشنل پولیس افسران سے لمحہ بہ لمحہ رابطے میں رہیں۔ذرائع کے مطابق آنسو گیس کے شیل فیض آباد، ایکسپریس ہائی وے، مری روڈ، بے نظیر چوک، گولڑہ موڑ، سترہ میل کے اہم داخلی و خارجی راستوں پر تعینات پولیس نفری کو فراہم کردئیے گئے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی نے حکم دیا ہے کہ جس علاقے میں امن عامہ میں خلل پڑا یا شاہراہیں بلاک ہوئیں متعلقہ افسران سے باز پرس ہوگی، کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کرکے امن تباہ کرنے والوں کو فوری حراست میں لیا جائے، قانون کو ہاتھ میں لینے اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں سے زیرو ٹالیرنس کے تحت نمٹا جائے۔ذرائع کے مطابق اسپیشل برانچ نے ا?ئی جی کو رپورٹ دی ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد راولپنڈی کی سڑکیں بلاک کی جارہی ہیں جس پر پولیس نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کی تیاری شروع کردی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ا?ئی جی نے حکم دیا ہے کہ جو مظاہرین سڑک بلاک نہ کریں اور پْرامن رہیں انہیں نہ روکا جائے لیکن جو سڑک بلاک کرے اس سے ہرگز نرمی نہ برتی جائے۔