منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

ممکنہ لانگ مارچ کی تیاری، عمران خان نے اہم پارٹی رہنماؤں کو مشاورت کیلئے طلب کر لیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے رہنمائوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستانیوں سے باہر نکلنے کی اپیل کردی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل نے عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج جوفیصلہ دیا یہ نوازشریف کے ذاتی ملازم نے دیاہے،

یہ فیصلہ نوازشریف نے لکھا اورذاتی ملازم نے سنایا۔شہباز گل نے کہا کہ ڈیڑھ بجے گیٹ کو تالے لگا دیئے گئے میڈیا کو اندر نہیں آنے دیا گیا، اگر یہ فیصلہ انصاف کے قوانین کو پورا کرتا تو پھر ڈر کیسا، ایک مفرور بھگوڑے کا لکھا ہوا فیصلہ ہے ، جسے عوام مسترد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جہاں اشارہ کریں کروڑوں اور اربوں جمع ہو جاتے ہیں، عمران خان نے قوم کے پانی کے ایک ایک گلاس کی حفاظت کی ہے، عمران خان وہ ہے جو ہر جگہ قوم کے پیسے بچاتا ہے۔پی ٹی آئی حماد اظہر نے ٹوئٹر پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کہا صرف تحریک انصاف ہی نہیں پوری عوام کی توہین کی گئی، عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں، عمران خان کی بحالی کو نوازشریف کی رہائی کے ساتھ جوڑا جائے گا تو اس کی بھول ہے، تمام کارکن اور عوام فوری طور پر اس فیصلے کے خلاف باہر نکلیں۔تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف فیصل آباد ضلع کونسل چوک پہنچے، فیصلے کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا، الیکشن کمیشن حکومت کا دست راست بن چکا ہے، عوامی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے ان کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔عثمان ڈار نے عمران خان کی نااہلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے سے پاکستان میں انقلاب کا آغاز ہوگیا۔علی زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم بنانا ریپبلک میں رہ رہے ہیں، اس قوم نے سب سے معتبر، شفاف اور ایماندار لیڈر دیکھا ہے، الیکشن کمیشن نے اپنی قانونی حدود سے تجاوز کیا ہے،

ہم ای سی پی، ان کے ہینڈلرز کا فارمولہ ناکام کریں گے ، پاکستان احتجاج کرے گا۔سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا عمران خان ایک ایماندار صادق اور امین انسان کا نام ہے، کروڑوں کے دل پرراج کرنے والے کو آج بدیانتی سے نااہل قرار دیا گیا،

معلوم تھا ایک کمپرومازڈ اور مجبور الیکشن کمیشن یہی فیصلہ دے گا، امپورٹڈ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، سارے نکلو پاکستان کے لیے۔سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو نااہل قرار دینے کا حق پاکستان کی عوام کے پاس ہے،

لندن بھاگے ہوئے بھگوڑوں اوران کے خاندانی نوکروں کے پاس نہیں، پاکستانی عوام اپنا فیصلہ پہلے ہی کپتان کے حق میں دے چکی ہے آئندہ وزیراعظم عمران خان ہی ہوں گے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے بیان میں توشہ خانہ ریفرنس کیس میں عمران خان کو نا اہل قرار دینا ملک کے قانون کے ساتھ مذاق قرار دے دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…