راولپنڈی(این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں نااہل قرار دینے کے خلاف راولپنڈی میں احتجاج کیا گیا ۔راولپنڈی میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے
فیض آباد پر احتجاج کیا تواسلام آباد پولیس نے کارکنان کو اسلام آباد جانے سے روک دیا، کارکنان کی جانب سے پیش قدمی پر پولیس نے شیلنگ کی الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نا اہلی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان فیض آباد پہنچے اور پی ٹی آئی کارکنان نے ٹائر جلا کر مری روڈ بلاک کر دی۔سڑک بلاک کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی راشد شفیق، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم، ایم پی اے عمر تنویر بٹ شامل شامل تھے۔راولپنڈی میں صوبائی وزیر راجہ بشارت کے حلقے پی پی 14 بکرا منڈی چوک میں کارکنوں نے احتجاج کیا ۔احتجاج کے دوران مریض کو لینے جانے والی ایمبولینس کو واپس موڑ دیا، پی ٹی آئی کارکنان نے فیض آباد سے راولپنڈی کی جانب جانے والی سڑک ٹائر جلا کر بلاک کر رکھی تھی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد پولیس افسران کے ہمراہ فیض آباد پہنچے۔