اسلام آباد ( آن لائن )حکمران اتحاد نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا، پچاس سے زائد اراکین سے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کروالئے، حکمران اتحاد کو ایوان میں 67 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔
حکمران اتحاد کے ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اور حکمران اتحاد نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، جلد ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا آفریدی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادی جائے گی، تحریک عدم اعتماد پر اراکین کے دستخط لینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور اب تک 50 سے زائد اراکین کے دستخط لئے جاچکے ہیں، حکمران اتحاد کو ایوان بالا میں 67 اراکین جبکہ اپوزیشن کو صرف 33 اراکین کی حمایت حاصل ہے، مرزا آفریدی کو تحریک انصاف نے ڈپٹی چیئرمین منتخب کرایا تھا، تحریک پر ووٹنگ اگلے اجلاس میں ہوگی، حکمران اتحاد نئے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے کئے جے یو آئی ف یا اے این پی میں سے کسی ایک جماعت کے سینیٹر کو امیدوار کے طور پر لائے گا دوسری طرف تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا مقابلہ کیا جائے گا