منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر کی منظوری دیدی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر کی منظوری دیدی ،رقم سیلاب کی تباہ کاریوں اورعالمی سپلائی چین میں رکاوٹوں کی وجہ سے پیدا صورتحال سے نمٹنے پر خرچ کی جائیگی، جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو

یہ قرض اے ڈی بی کے براس پروگرام کے تحت دی گئی ہے،پروگرام کا مقصد یوکرائن جنگ کی وجہ سے بیرونی ادائیگیوں پر پڑنے والے دباو سے نمٹنے میں مددفراہم کرنا ہے،بیرونی ادائیگیوں کے دباو کی وجہ سے پاکستان کی کورونا وبا سے ریکوری کا عمل متاثر ہوا، کاروباری لاگت اور ضروریات زندگی کے اخراجات بڑھنے سے خصوصا غریب طبقہ متاثرہوا۔ حکام اے ڈی بی کے مطابق قرض سے بڑھتی مہنگائی اور غذائی عدم تحفظ کے اثرات کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ حکام کے مطابق قرض کی رقم سے کاروباری سرگرمیوں میں سست روی کے اثرات کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی، قرض کی رقم سے سیلاب زدہ علاقوں میں امدنی میں کمی کے اثرات کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اعلامیہ کے مطابق قرض کا مقصد آفات سے متاثر ہونے والے غریب طبقے کی مدد کیلئے حکومت کو تعاون فراہم کرنا بھی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق سیلاب کی وجہ سے خصوصا خواتین کو بااختیار بنانے اور موسمیاتی تبدیلی میں حکومت کی مدد کرنا اوربھی اہم ہے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…