منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

ٹوئٹر ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں

datetime 21  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی )دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو خریدنے کے معاہدے میں 75 فیصد ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے 44 ارب ڈالر کے معاہدے میں ممکنہ طور پر سرمایہ کاروں کو بتایا ہے کہ وہ اپنے 7,500 ملازمین میں سے

تین چوتھائی کو فارغ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق دستاویزات سے پتہ چلا ہے کہ آنے والے کچھ ماہ میں ٹوئٹر کے ملازمین کو نوکری سے برخاست کردیا جائے گا، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کمپنی کا مالک کون ہے۔دستاویزات کے مطابق ٹوئٹر کی موجودہ انتظامیہ نے آئندہ سال کے آخر تک کمپنی کے ملازمین کی تنخواہوں میں سے تقریبا 800 ملین ڈالر کم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں اتنی بڑی کٹوتی کا مطلب یہی ہے کہ تقریبا ایک چوتھائی ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا کمپنی نے اپنے ملازمین کو بتایا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر برطرفی کا منصوبہ نہیں بنا رہے لیکن دستاویزات میں شواہد ملے ہیں کہ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کو خریدنے کی خواہش سے قبل ہی کمپنی کی جانب سے عملے کو نکالنے اور انفرا اسٹرکچر کے اخراجات میں کمی کے منصوبے پر کام جاری تھا۔واضح رہے کہ ایلون مسک نے مئی میں ٹوئٹر کی خریداری کے معاہدے سے دستبردار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ ٹوئٹر انتظامیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جعلی اکاونٹس کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی، بعد ازاں دونوں فریقین کے درمیان معاملہ عدالت میں گیا تھا۔دوسری جانب رواں ماہ کے اوائل میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ وہ اصل شرائط پر معاہدے کو آگے بڑھائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…