منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

کتنا بھی بڑا بدمعاش مرد ہو،عورت کی اجازت کے بغیر کچھ نہیں کرسکتا، عدنان صدیقی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سینئر اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ کتنا بھی بڑا بدمعاش مرد کیوں نہ ہو، وہ کبھی بھی عورت کی اجازت کے بغیر کچھ بھی نہیں کر سکتا۔عدنان صدیقی حال ہی میں احمد علی بٹ کے شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنے مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں کام کرنے کے تجربے سمیت ہولی وڈ اور بولی وڈ میں کام کرنے کے حوالے سے بھی بات کی۔

انہوں نے اس بات پر خدا کا شکر کیا کہ انہیں ہولی وڈ کی شہزادی انجلینا جولی اور بولی وڈ کی شہزادی آنجھانی سری دیوی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔عدنان صدیقی نے ہولی وڈ فلم میں انجلینا جولی کے ساتھ ساتھ بولی وڈ اداکار مرحوم عرفان خان کے ساتھ بھی کام کرنے پر شکر ادا کیا جب کہ سری دیوی کے ساتھ ’موم‘ فلم میں نواز الدین صدیقی کے ساتھ کام کرنے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے عرفان خان اور نوازالدین صدیقی کو دنیا کے بہترین اداکاروں میں شمار کیا۔ایک سوال کے جواب میں عدنان صدیقی نے انکشاف کیا کہ انہیں اچانک ’میرے پاس تم ہو‘ ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی اور انہیں بتایا گیا کہ ڈرامے کا اسکرپٹ 6 سال قبل لکھا گیا تھا اور انہیں اسکرپٹ لکھے جانے کے وقت ہی کردار کے لیے فائنل کیا گیا تھا۔انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہوں نے ڈرامے میں کام کرنے کی حامی بھرتے وقت تک اسکرپٹ نہیں پڑھا تھا لیکن جب ہمایوں سعید نے ’دو ٹکے کی عورت‘ کے ڈائلاگ کا منظر شوٹ کروایا تب انہوں نے پورا اسکرپٹ پڑھا۔اداکار کے مطابق جب انہوں نے اسکرپٹ پڑھا تو انہیں ہر ڈائلاگ کے دوسرے ڈائلاگ کے ساتھ تانے بانے ملتے نظر آئے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…