اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد پولیس کی جانب سے اسلام آباد کے داخلی راستوں پر گشت بڑھا دی گئی ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق ایمبولینسز اور قیدی وینز کو مختلف مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔ترجمان پولیس نے کہاکہ بچوں اور خواتین سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔