منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

اسپتال میں ڈینگی کے مریض کو پلیٹلیٹس کی جگہ جوس کی ڈرپ لگا دی گئی، مریض چل بسا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ڈینگی کے ایک مریض کو پلیٹلیٹس کی جگہ جوس کی ڈرپ لگا دی گئی جس سے وہ مبینہ طور پر جان کی بازی ہار گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ایک نجی اسپتال میں ڈینگی کے ایک مریض کو پلیٹلیٹس کی جگہ لیموں جوس ڈرپ کے ذریعے

جسم میں منتقل کر دیا گیا جس سے 32 سالہ مریض جان کی بازی ہار گیا۔32 سالہ مریض کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ان کے مریض کو جو ڈرپ لگائی گئی اس پر پلازمہ لکھا ہوا تھا تاہم اس میں لیموں کا میٹھا جوس تھا جس سے ان کا پیارا جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، ریاستی حکومت سے مطالبہ ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ڈپٹی وزیر اعلی اتر پردیش براجیش پاتھک کا کہنا ہے کہ میری ہدایت پر متعلقہ اسپتال کو سیل کر دیا گیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر ریاست پریاگراج(سابق الہ آباد)کا کہنا ہے کہ مریض کے خون کے سیمپل لے لیے گئے ہیں اور خون کے نتائج آنے تک اسپتال سیل رہے گا۔دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مریض کے پلیٹلیٹس 17 ہزار تک گر گئے تھے جس پر اس کے اہلخانہ خود پلازمہ لیکر آئے جو اسے لگایا گیا۔نجی اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض کے اہلخانہ ایک سرکاری اسپتال سے پلازمہ کے 5 یونٹس لیکر آئے جس میں سے 3 لگائے گئے جس پر اس ک طبیعت خراب ہو گئی اور بعد ازاں وہ دم توڑ گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…