میلبرن ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو پریکٹس کے دوران اور گرائونڈ سے باہر مختلف نام سے پکارتے ہیں۔سابق آسٹریلوی کھلاڑی نے پاکستانی بولر کو ان کی خصوصیات سے متعلق ہی
نِک نیم دیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والی کھلاڑیوں کے پریکٹس سیشن کی ویڈیو میں میتھیو ہیڈن نے شاہین شاہ آفریدی کے نِک نیم سے متعلق لوگوں کو بتایا۔میتھیو ہیڈن پاکستانی فاسٹ بولر کو پریمیئم کے نام سے پکارتے ہیں۔اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی میتھیو ہیڈن کو بتاتے ہیں کہ 2ماہ بعد بولنگ کرانا شروع کی، بہت اچھا لگ رہا ہے۔میتھیو ہیڈن نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی شائد اس وقت دنیا کے بہترین بولر ہیں، ان کی بولنگ کی رفتار انکے اعتماد کے ساتھ واپس آئے گی۔پاکستان ٹیم کے مینٹور نے مزید کہا کہ شاہین شاہ آفریدی بولنگ کوچ شان ٹیٹ کے ساتھ بھی کام کر رے ہیں جو خود ماضی میں بہت ہی تیز فاسٹ بولنگ کراتے تھے۔انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ شاہین شاہ آفریدی پاکستانی ٹیم کے بہت ہی اہم کھلاڑی ہیں۔