منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد ہائیکورٹ کا 24 سال قبل پاکستان میں پیدا ہونیوالے افغان بچےکو شہریت دینے کا حکم

datetime 20  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 24 سالہ افغان نوجوان کے پاکستانی شہریت سے متعلق کیس پر ریمارکس میں کہا ہے کہ پاکستان میں پیدا ہونے والا بچہ پاکستان کا شہری ہو گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں 24 سالہ افغان نوجوان کی پاکستانی شہریت سے متعلق دائر کی گئی

درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔24سالہ مدعی فضل حق کی جانب سے وکیل عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل عمر گیلانی کا عدالت میں اپنا مقف اختیار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے مکل نے 24 سال پاکستان میں بغیر کسی شہریت کے گزارے۔اس دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ پاکستان میں پیدا ہونے والا کوئی بھی بچہ پاکستان کا شہری بن جائے گا، بچے کو صرف پیدائش کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوگی۔عدالت نے ریمارکس میں نے کہاکہ امریکا اور چند دیگر ممالک میں پیدا ہونے والے بچے کو شہریت دی جاتی ہے، ہمارا قانون بھی پاکستان میں پیدا ہونے والے ہر بچے کوشہریت دینے کا پابند ہے۔عدالت کی جانب سے وزارت داخلہ کو شہریت کی درخواست پر اگلے جمعے تک قانونی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی، عدالت نے رپورٹ اگلے جمعے کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔دورانِ سماعت وزارت داخلہ کے وکیل نے مدعی کے وکیل کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پیدائشی سرٹیفکیٹ کی تصدیق پر فیصلہ کر دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…