کراچی (آن لائن)شہری ڈاکوؤں کی ہدایات پر عمل کریں اور پرسکون رہیں، پولیس کی انوکھی منطق۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن الطاف حسین نے مشورہ دیا ہے کہ کراچی کے شہری لوٹ مار کے دوران مزاحمت کے بچائے پرسکون رہیں، اور لٹیروں کی ہدایات پر عمل کریں۔کراچی پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں کنٹرول کرنے کے بجائے شہریوں کو لٹیروں کے ہاتھوں پرسکون ہوکر لٹنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ڈاکو نشہ کرکے نکلتے ہیں، شہری ان سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت نہ کریں بلکہ ان کی ہدایت پر عمل کیا کریں تاکہ نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔