اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایکسچینج کمپنیوں کے زیر انتظام اوپن مارکیٹ سے ڈالر غائب ہو گیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ایکسچینج کمپنیوں کے زیر انتظام اوپن مارکیٹ سے ڈالر غائب ہو گیا اور اطلاعات ہیں کہ امریکی کرنسی اس کے متوازی گرے مارکیٹ میں بہت زیادہ قیمت پر ٹریڈ کر رہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچہ نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ ڈالر اوپن مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے تاہم گرے مارکیٹ میں 232 روپے تک میں مل رہا ہے۔

جس سے قانونی کرنسی کا کاروبار بے معنی ہو رہا ہے۔ایک روز قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر 223 روپے 50 پیسے کا تھا جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں اس کی قدر میں مسلسل پانچویں روز اضافہ ہوا اور روپے کے مقابلے میں 0.37 فیصد اضافے کے ساتھ 219.71 پر بند ہوا۔اوپن اور انٹربینک مارکیٹوں کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق نے بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانیوں کی جانب سے بینکوں کے ذریعے بھیجی جانے والی ترسیلات کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔ترسیلات زر کی آمد پہلے ہی ماہانہ بنیاد پر 30 کروڑ ڈالر کم ہو کر ستمبر میں 2 ارب 40 کروڑ ڈالر تک گر گئی تھی۔مرکزی بینک نے اوپن مارکیٹ میں کرنسی کے کاروبار کیلئے قوانین کو سخت کر دیا ہے تاکہ اخراج کو کنٹرول کیا جا سکے اور شرح تبادلہ کو مستحکم رکھنے کے لیے قیمتوں کو ایک خاص حد کے اندر رکھا جا سکے تاہم اب ایک گرے مارکیٹ سامنے آئی ہے جو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی کمی کے ساتھ مضبوط ہو رہی ہے۔ظفر پراچا نے کہا کہ ہمیں اس گرے مارکیٹ میں افغانستان کے کردار کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، افغان حکومت نے اپنے لوگوں کو ایک ماہ کا وقت دیا ہے کہ وہ اپنے پاس موجود تمام پاکستانی کرنسی کو کسی بھی کرنسی میں تبدیل کریں۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں ڈالر 236 روپے تک فروخت ہو رہا ہے جو زیادہ تر افغان شہریوں نے خریدا کیونکہ کابل میں امریکی کرنسی 238 روپے پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…